بیگ خاندان کو صدمہ ،سارہ بیگم انتقال کر گئیں

0
0

غلام نبی آزاداور سلمان نظامی نے رشید بیگ سے تعزیت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بانہال کے معروف ٹھیکیدارمرحوم شریف بیگ ساکنہ چریل کی اہلیہ سارہ بیگم کا آج جموں میں انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ ملک مارکیٹ جموںمیںادا کی گئی۔واضح رہے سارہ بیگم ٹھیکیدار رشید احمد بیگ کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال پر ملال پرسابق وزیراعلیٰ اور چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد نے دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے رشید بیگ کو فون کرکے تعزیت کی۔یاد رہے سارہ بیگم ڈی پی اے پی کے ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی کی رشتہ دار بھی تھیں۔ آزاد نے رابعہ بیگ سے بھی تعزیت کی جو کہ وائس چیئرمین اور ڈی ڈی سی ہیں، مرحوم سارہ بیگم کی بہو بھی ہیں۔ سارہ بیگم بہت پرہیزگاخاتون تھیں۔ سارہ کے لخت جگر اشرف بیگ، ارشد بیگ، ارشاد بیگ اور دو بیٹیاں عذرا بیگم اور نادرہ بیگم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا