شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میںشعری نشست کاانعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں دہلی سے تشریف لائے ڈاکٹرشفیع ایوب ،جناب ناصرعزیزاورسلطان چوہدری کے اعزازمیں ایک شعری نشست کااہتمام کیاگیا۔نشست کے آغازمیںشعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کے صدرپروفیسرمحمدریاض احمدنے اپنے مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے معاصراُردوشاعری پراظہار ِ خیال کیا۔ڈاکٹرشفیع ایوب نے جدیداُردوشاعری کی خصوصیات پرروشنی ڈالی اوراپنے کلام سے بھی شرکاء کومحظوظ کیاجسے سامعین نے کافی پسندکیا۔اس موقعہ پرسُدھاانجم جین نے بھی اپنی مترنم آوازمیں اپنے کلام پیش کئے ۔دہلی سے تشریف لائے دوسرے مہمان ایڈوکیٹ ناصرعزیزصاحب نے بھی شاعری کے عصری منظرنامے پراظہارخیال کیااوراپنی شاعری بھی پیش کی ۔ا س دوران نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرفرحت شمیم نے پیش کی۔شعری نشست میںشعبہ اُردوکے اساتذہ ڈاکٹرچمن لال ،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس ،ڈاکٹرفرحت شمیم ،ڈاکٹرعبدالقیوم ، ڈاکٹراعجازاحمد،ڈاکٹرجاویداقبال، ڈاکٹرپرشوتم پال سنگھ کے علاوہ کثیرتعدادمیںاسکالرس اورطلباء وطالبات

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا