ڈیلٹا فورس نے اپنا 30 واں یوم تاسیس منایا

0
0

لازوال ڈیسک
رام بن؍؍کاؤنٹر انسرجنسی فورس (ڈیلٹا)، ہندوستانی فوج میں اس طرح کی سب سے قدیماکائی نے 05 ستمبر 2023 کو اپنے شاندار قیام کے 30 ویں سال کی یاد منائی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ، سی آئی ایف (ڈیلٹا) نے چوکسی برقرار رکھنے میں ان کی شاندار شراکت کے لیے تمام رینک کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کے مقصد میں ‘درڑھتا اور ویرتا’ کے نعرے کے لیے خود کو وقف کر دیں۔واضح رہے 05 ستمبر 1994 کو قائم ہونے والی ڈیلٹا فورس نے وادی چناب سے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے دور کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دریں اثناء اب تک، فورس کو 1439 گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جن میں ایک اشوک چکر، پانچ کیرتی چکر اور چھیالیس شوریہ چکر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا