اُردویونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے کورسزمیں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//ریجنل ڈائریکٹرمولاناآزاداْردویونیورسٹی سب ریجنل سنٹرجموںکی ایک اطلاع کے مطابق اْردویونیورسٹی کے فاصلاتی نظا م کے تحت آنے والے پوسٹ گریجویٹ ،انڈرگریجویٹ ڈپلومااورسرٹیفکیٹ کورسزمیں تعلیمی سال2023-24 سیشن جولائی کے تمام کورسزمیں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔بی۔اے، بی ایس ای،بی۔کاماورایم۔اے کے تمام کورسزمیںداخلہ حاصل کرنے کے خواہش مندطلبہ وطالبات 26ستمبر2023تک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اوراسنادکی جانچ کے بعد30/ستمبر2023 تک داخلہ فیس جمع کرواسکتے ہیںاورداخلہ کے تمام لوازمات اورمراحل آن لائن ہی مکمل کئے جائیںگے۔ایس۔سی،ایس۔ٹی ،پی ڈبیلوڈی کے زمرے کے تحت آنے والے طلبہ کے علاوہ خواتین کے لیے داخلہ فیس میں40 فی صدی کی رعایت دی گئی ہے۔مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کے پاس ایک سنہری موقع ہے۔ملک بھرکے 300 سے زیادہ مدارس کی عالم اورفاضل کی اسناد کوبراہ راست بی۔اے ،بی۔کام اورایم۔اے کے تمام کورسزمیں داخلے حاصل کرنے کے لیے منظوری دی ہے۔مدارس سے فارغ طلبہ وطالبات اسکابھرپورفائدہ اْٹھائیں اورمین اسٹریم اورجدیدتعلیم میںپہل کے لیے آگے آئیں۔داخلہ فارم بھرنے سے قبل مولاناآزادنیشنل اْردو یونی ورسٹی کی ویب سائٹ پرموجود 2023-24کے پراسپکٹس کاضرورمطالعہ کریں۔فارم بھرنے کے لیے داخلہ پورٹل www.manuuadmission.samarth.edu.in پرجاکرداخلہ فارم کی تکمیل کرسکتے ہیں۔طلبہ سے گزارش ہے کہ آخری تاریخ کاانتظارنہ کریں جتنی جلدآپ فارم کی تکمیل کریںگے۔اتنی جلدآپ کودرسی کتابیںفراہم کی جائیں گے۔جن طلبہ وطالبات نے پہلے سے رجسٹریشن کی ہوئی ہے وہ داخلہ فیس جمع کروائیں تاکہ انھیں کتابیں فراہم کی جاسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا