ڈی سی رام بن نے ڈوگری بھینتے البم "تیرا بھون پیارا” جاری کیا

0
0

نوجوان اپنی مادری زبان میں گانے، گانے لکھنے کا عزم کریں: ڈپٹی کمشنر
لازوال ڈیسک
رام بن//پٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے آج یہاں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ، نیہا رکوال اور رام بن کے کلبیر چِب کے گائے ہوئے ڈوگری بھینٹے البم "تیرا بھون پیارا” کو ایک سادہ مگر متاثر کن انداز میں ریلیز کیا۔وہیں فنکشن کلبیر چِب کی لکھی ہوئی ڈوگری بھینتے، آنچل سنگھ اور سلیش چِب کی پروڈیوس کردہ یوٹیوب چینل "کلبیر میوزک وائبس” اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ہے تاکہ ضلع رام بن کی غیر دریافت شدہ ثقافت اور قدرتی نظاروں کو اجاگر کیا جا سکے۔وہیںتقریب کی نظامت ڈی ڈی سی رینوکا کٹوچ نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فنکاروں کی ٹیم کو اپنے گانوں اور ویڈیوز کے ذریعے مقامی ثقافت، زبان، قدرتی نظاروں اور ضلع رام بن کے امکانات کو فروغ دینے پر سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو میں شوٹنگ کے مقامات سے ضلع میں زیارت گاہوں کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور نوجوان گلوکاروں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی مادری زبان میں گانے، گانے لکھنے کا عزم کریں۔انہوں نے پوری ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا جو اسٹیج، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ڈوگری اور دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا