مقامی لوگ بنیادی اشیاءسے محروم
شیخ الطاف
ٰکشتواڑ// کشتواڑ ضلع میں منگل کے روز مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں آر ایس ایس نیتا کی موت ہوگئی تھی۔ منگل کے روز برقع پہن کر آئے بندوق برداروں نے آر ایس ایس نیتا چندر کانت شرما اور انکے ذاتی سکیورٹی گارڈ کو کشتواڑ ضلع کے ہسپتال کے پاس گولی مار دی تھی .جس سے سکیورٹی گارڈکی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور چندر کانت شرما سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے ، جنہوں نے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ دیا۔حملہ آور جائے واردات پر اپنے ہتھیار چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ذرائع کے مطابق آر ایس ایس نیتا چندر کانت شرما محکمہ صحت میں کام کرتے تھے۔ان کو گزشتہ کچھ دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے قانونی ویوستھا کے مد نظر موبائل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی ہیںاور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ نومبر 2018 میں بھاجپا نیتا انل پریہار اور انکے بھائی کو نامعلوم دہشت گردوں نے کشتواڑ میں قتل کر دیا تھا۔پولیس اور انتظامیہ قتلوں کی تلاش میں دن رات کام کرنے میں مصروف بہت جلدی قاتلوں کو پکڑا جائے گا۔اسی درون کشتواڑ لگاتار کئی دنوں سے بنیادی چیزوں سے محروم اور انتظامیہ سے کرفیو میں راحت دینے کا مطالبہ۔