پونچھ اور راجوری میں فوج کی جانب سے یوم اساتذہ کی یاد میں تقریبات منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں یوم اساتذہ منایا گیا۔ اس موقع کو منانے کے لیے پائن ووڈ اسکول صابرہ، آرمی گڈ ول اسکول پوٹھا اور ٹینڈر فٹ اسکول کیری میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔وہیںطلباء نے اپنے اساتذہ کی تصویر کشی کے علاوہ انہیں قوم کے بہتر شہری بننے کے لیے رہنمائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرسکولوں کے اساتذہ اور عملے نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور طلباء کی محنت اور کوششوں کو سراہا۔وہیںاجتماع نے ہندوستانی فوج کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کو اس طرح کے مناسب انداز میں منانے میں تعاون فراہم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا