سرنکوٹ کے دور افتادہ علاقہ درہ سانگلہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

75 ملازمین کی شرکت، سینکٹروں افراد کا معائنہ تشخیص، علاج ومعالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایات موجب تحصیل سرنکوٹ کے دور افتادہ سنگلا خ علاقہ درہ سانگلہ امیر الدین زرگر سرپنچ کی موجودگی اور چیف میڈیکل آفیسر پونچھ انیس الطاف نبی اور بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ کی مجموعی نگرانی میں 75 ملازمین اور ماہر ڈاکٹرز کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کاانعقاد ہوا جس میں آشا ورکرز آنگن واڑی ورکرز کی شمولیت کے ساتھ ڈاکٹرز کی ماہر ٹیم نے سینکڑوں افراد کا معائنہ تشخیص علاج ومعالجہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں واضح ہو کہ اس دور افتادہ سنگلاخ علاقہ کی غریب ومفلوک الحال عوام نے میڈیکل کیمپ کو موسمی تغیر وتبدل کے مابین ایک سنہری موقع سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور محکمہ صحت کی دیہی علاقہ جات میں رسد ایک غیر معمولی وانتہائی اہم اقدام ہے جو کہ مخلوق خداوندی کے ساتھ بے لوث ہمدردی ہے اس ضمن میں چیف میڈیکل آفیسر پونچھ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ بھی کوشش جاری رکھتے ہوئے ان دور دراز دیہی علاقہ جات میں سرکاری اسکیمز سے عوام کو مستفید کرنے کے لئے کیمپ لگا ئے جائیں گے یاد رہے اس موقع پر بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ سی ڈی پی او محمد نثار چوہدری بھی موجود رہے درہ سانگلہ کی عوام نے انتظامیہ کی دور اندیشی باریک بینی ہمدردی خیر سگالی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس کوشش کو سراہا اور مانگ کی کہ بیداری وآگہی کہ اس سلسلہنکو جاری رکھا جائے اور دور دراز علاقہ جات میں ایسے کیمپ لگائے جانے کی امید ظاہر کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا