یو این ائی
چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے ساتھ قانونی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔چین کے سنٹرل ٹیلی ویڑن نے رپورٹ میں بتایا کہ مسٹر جن پنگ نے کہا، ’’چین نئے دور میں قانون اور عدالتی انتظامیہ کے شعبے میں مسلسل رابطے اور تعاون کو بڑھانے، ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘ایس سی او کے وزرائے انصاف کا 10واں اجلاس منگل کو شنگھائی میں شروع ہوا۔قابل ذکر ہے کہ ایس سی او ایک بین الحکومتی تنظیم ہے۔ فی الحال، اس میں چین، ہندوستان، قزاقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ اس میں افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا نام کے چارسپر وائزممالک بھی ہیں جبکہ آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی اس تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں۔