سری نگر،// منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے بونیار علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے واری کھاہ بونیار میں ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا ک تلاشی کے دوران کی تحویل سے 31 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس تھانے منتقل کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت تنویر احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن گردنوا نوشہرہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 8 مہینوں کے دوران 213 مقدمے درج کرکے 343 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔