ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندستانی ٹیم کا اعلان

0
0

کولمبو، // بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو روہت شرما کی کپتانی اور ہاردک پانڈیا کی نائب کپتانی میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔
انجری کے باعث طویل لیٹ آف کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپس آئے کے ایل راہل اور شریاس ایر ورلڈ کپ اسکواڈ میں برقرار ہیں۔ ہندوستان کی کور ٹیم میں وراٹ کوہلی، شبھمن گل، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج اور کلدیپ یادو جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے آخری بار مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والے مشہور کرشنا اور تلک ورما ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ سنجو سیمسن کو بھی 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ورلڈ کپ ٹیم کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے تاہم ٹیمیں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر 28 ستمبر تک تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔
ہندوستان ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف مزید تین ون ڈے میچ کھیلے گا، جب کہ وہ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنے والا ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، سوریہ کمار یادو، رویندر جدیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، محمد سراج، کلدیپ یادو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا