کہا پیر پنجال میں ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں ،سڑکوں کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہارکیا
سرفرازقادری
مینڈھر//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پیر پنجال زون کے صدر اور سابق قانون ساز جاوید احمد رانا نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ضروری خدمات فراہم کرنے میں ناکامی پر موجودہ نظام پر ut سرکار پہ سخت تنقید کی ہے۔ پیر کو مینڈھر میں ڈھرانہ ملک پور کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، این سی کے سینئر لیڈر نے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں حکومت کی ناکامی پر اپنی مایوسی کا سخت اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے پیر پنجال کے علاقے بالخصوص مینڈھر میں سڑکوں کی خستہ حالی پہ ان کی توجہ دلائی۔ جاوید رانا نے کہاکہ جموں و کشمیر میں عوامی منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں لوگوں کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ڈھرانہ ملک پور ڈولک روڈ اور قصاب بہرہ روڈ سمیت اور بھی سڑکوں کی خستہ حالی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور کئی بار متعلقہ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے باوجود کوئی بھی عام لوگوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت آنے والی مینڈھر سورنکوٹ روڈ، سخی میدان کلائی روڈ، اور کالابن پٹھانہ تیر گرسائی روڈ بھی خستہ حالت میں ہیں۔ اصولوں کے مطابق، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے ذمہ دار ٹھیکیداروں کو پانچ سال کی مدت کے لیے ان کی دیکھ بھال کرنے کا پابند کیا جاتا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ محکمہ کی سست روی اور غفلت شعاری سے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ جاوید رانا نے زور دے کر کہا کہ معاملات کے سر پر بیٹھے حکام عوام کو درپیش مسائل پر کانوں میں روئی ٹھونسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورے پیر پنجال زون میں ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں اور پینے کے پانی اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ سینئر این سی لیڈر نے حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام لوگوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر حکومت نے ان نازک مسائل پر فوری توجہ نہ دی تو عوام کے پاس احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے عوام اپنے بنیادی مساہل کو لیکر جب سڑکوں پہ اترے گی تو پھر سرکار کے کانوں پہ لگے چہپے کھول دے گی اسلیے موجودہ ut سرکار کو چاہیے کہ عوامی مساہل کو سنجیدگی سے لے اور انکا فوری اور پاہدار حل کرے