ذوالقرنین احمد
یوم اساتذہ کے موقع سے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کی جانب سے ریاستی صدر-مہاراشٹر جناب عابد خان حمید خان نے پریس ریلیز کے ذریعے ’’نیشنل اردوٹیچرایوارڈ‘‘کااعلان کیا۔
قومی اُردوشکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے تیسرے قومی کنونیشن کے موقع سے تعلیم کے فروغ اور نئی نسلوں کی تربیت کیلئے مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے متعین شدہ ضوابط، اسکیموں اور سرگرمیوں میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے والے اساتذہ کرام کو ’’نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ‘‘ تفویض کیے جائیں گے۔ اس اعزاز کیلئے ملک کی 20سے زائد ریاستوں سے اساتذہ کو منتخب کیاگیا جس کی ذمہ داری ریاستی مجلس عاملہ کو دی گئی ۔ریاست مہاراشٹر سے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان کی سربراہی اور قومی نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب کی نگرانی میں مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹی جناب زین العابدین صاحب، خازن جناب ممتاز ہاشمی صاحب اور خاتو ن صدر محترمہ سید کنیز فاطمہ کی ٹیم نے مہاراشٹر کے 19؍اضلاع سے 32 معلم ومعلمات کو منتخب کیا اور مرکز تک راست نامزدگی کیلئے گئے ناموں میں سے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب نے بعض اساتذہ کو نامزد کیا اس طرح جملہ 45؍اساتذہ کو مہاراشٹر سے ’’نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ‘‘ تفویض کیے جائیں گے۔ جن میں غزالہ نثار احمد شیخ پونہ، منیر الدین فریدالدین سر، اشفاق احمد اسدغلام رسول اور ڈاکٹر انیس الرحمٰن محمد یونس ناندیڑ، محمد یامین شیخ محبوب سر، محمد حسین محمد اعظم اور ناصر شاہ وزیرشاہ اکولہ، شیخ محسن شیخ مختار اور شیخ فیروز شیخ مشتاق واشم، ڈاکٹر مبشر جمعدار سر ، ذکریہ اسماعیل کالسیکر رائے گڑھ، عمران قاسم جمعدار، افروز الرشید باغبان اور سعدیہ نظیر احمد ڈنڈوتی شولاپور، محمد عبدالعلیم حافظ محمدخواجہ اور شیخ اقبال شیخ کلیم ہنگولی، سید جنید سید شکیل جالنہ، رئیس الدین علیم الدین قاضی ، ناہید انجم شیخ پرویز بلڈھانہ ،محمد اذورالدین علاؤ الدین قاضی تھانہ، شیخ راحیل علیم احمد پربھنی، شیخ خلیل میاں شیخ طاہر میاں اور زینت جاوید خان ممبئی، محمد عرفان خان سبحان خان سوداگر اور شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی اورنگ آباد، پٹھان عرفانہ بیگم ہاشم خان بیڑ، ڈاکٹر غازی اسرار سید حامد اور خان حسنین عاقب ایوت محل، احمد ایوبی محمدایوب ناسک،شیخ فرزانہ عبدالعزیز-ناسک، خان منور حسین چھوٹے احمد نگر، شاگرد احمد عبدالغفور شیخ عثمان آباد، سلیم محمد حاجی الند لاتور، روشن ضمیر عبدالغفار قریشی اور سید ارشاد احمد ، سید اشفاق الرحمٰن امراوتی، وحید انعام اورنکہت انجم جلگاؤں، انصاری کلثوم بانو محمد شہاب الدین تھانہ، محمد عاطف نوشاد احمد ، انصاری محمد شارق محمدعارف اور زاہد اختر محمد امین ناسک، ثمینہ نفیس شاہ پوری رائے گڑھ، شہزاد احمدقریشی ناگپور، رباب رمضان فقیر اور زینت کوثر سندھو درگ، ڈاکٹر منیب حنفی اور نسرین کوثر سید حبیب پربھنی شامل ہیں۔
واضح ہو کہ امسال موظف اساتذہ میں سے بھی انتخاب کیاگیا ہے ۔ ’’نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ‘‘ کی تقسیم 29؍اکتوبر بروز اتوار بمقام غالب اکیڈمی نزد درگاہ نظام الدین نئی دہلی میں عمل میں آئےگی۔ تمام ہی منتخب اساتذہ کو قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب اور تمام مرکزی مجلس عاملہ نیز مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجرکے موبائل نمبر7841005800اور قومی نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم کے موبائل نمبر 8856955474پررابطہ کیا جاسکتاہے۔