ترلہ، راجوری میںہندوستانی مسلح افواج میں شمولیت پر تحریکی گفتگو

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج نے ضلع راجوری کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ترلہ میں طلباء کو ہندوستانی مسلح افواج میں شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے ایک لیکچر کا انعقاد کیا۔وہیں طلباء کو تینوں خدمات میں بطور افسر اور دیگر رینک میں شامل ہونے کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے دستیاب مختلف اندراجات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔انہیں داخلہ امتحانات اور بھرتی ریلیوں میں شرکت کے لیے تعلیمی اور جسمانی تقاضوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اس لیکچر میں شریک اساتذہ اور معاشرے کے دیگر ارکان نے نوجوان ذہنوں کے ساتھ اس مثبت مشغولیت اور انہیں معاشرے کے مثالی رکن بننے کی ترغیب دینے کے لیے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا