لوک سبھا انتخابات سے قبل جموں و کشمیر میں

0
0

جمہوریت کا عمل اور ریاستی حیثیت بحال ہونے کا امکان نہیں: شیوسینا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، جس کی بنیادی وجہ ریاست میں بی جے پی لیڈروں کی کم ہوتی مقبولیت ہے۔ یہ طے ہے کہ انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی، اتنی ہی بڑی شکست ہوگی۔ان خیالات کا اظہار یہاںشیو سینا جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش ساہنی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ملک ایک انتخاب کا نعرہ بھی جموں و کشمیر میں موثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔آج پارٹی کے ریاستی مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں ساہنی نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں جمہوری عمل اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کوئی مثبت اشارے فراہم نہیں کر رہی ہے، اس طرح یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی بنیادی وجہ ریاست میں بی جے پی لیڈروں کی کم ہوتی مقبولیت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا