شوار میموریل اور عجائب گھر وطن کے بہادروںکی قربانیوں اور عظیم شراکت کو خراج تحسین پیش کرنے کی اہم کوشش
لازوال ڈیسک
لیہہ؍؍مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کارومیں ترشول وار میموریل اور میوزیم کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھا۔ واضح رہے وار میموریل اور عجائب گھر وطن کے بہادروںکی قربانیوں اور عظیم شراکت کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ تاہم یہ میوزیم ترشول ڈویژن کے کارو میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جو ترشول وار میموریل سے ملحق ہے اور یہ ترشول کی شکل میں ہے جس میں تین نمائشی ہال ہیں جن میں ہندوستانی فوج کی طرف سے اب تک کی گئی تمام کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔وہیں میوزیم میں ایک آڈیٹوریم بھی ہوگا جو کرگل اور لداخ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے شاندار کارناموں کی نمائش کرے گا۔دریں اثناء یہ لداخ کے پہاڑی سلسلوں اور دریائے سندھ کے خوبصورت پس منظر کے درمیان تقریباً 9,000 مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور توقع ہے کہ سیاحتی موسم میں اس میں کافی تعداد میں زائرین ہوں گے، جن کے لیے یہ ایک تحریک کا کام کرے گا۔وہیںکارو میں افتتاحی تقریب میوزیم کی مجوزہ جگہ پر منعقد کی گئی اور اس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، فائر اینڈ فیوری کور، جنرل آفیسر کمانڈنگ، ترشول ڈویژن نے شرکت کی۔ اس موقع پر افتتاحی پتھر کی نقاب کشائی کی گئی اور میوزیم کی جگہ کو حکومت مہاراشٹر اور قوم کے تمام شکر گزار شہریوں کی طرف سے خراج تحسین کے طور پر نشان زد کیا۔ اس موقع پردیویندر فڈنویس نے سامعین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ لداخ کے بہادروں کو ایک صحیح خراج عقیدت ہے جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم اعلیٰ سطح پر سول ملٹری تعاون کی ایک مثال ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مہاراشٹر کی حکومت اس منصوبے کی کامیابی سے تکمیل میں فوجی حکام کے ساتھ قریبی تعاون میں کھڑی رہے گی۔واضح رہے ترشول ڈویڑن کی پہاڑوں کے محافظ ہونے کی شاندار تاریخ ہے۔ ڈویژن نے 1962، 1965، 1971، 1991 اور 1999 کے آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔