جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ بڑھ رہا ہے:بھلا

0
0

کانگریس نے ٹول پلازہ، اسمارٹ میٹر لگانے اور پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو ختم کرنے کی حمایت میں جانی پور سے نیو پلاٹ تک احتجاجی مارچ نکالا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے کے پی سی سی کیکارگزار صدر رمن بھلا نے کانتا بھان، یوگیش ساہنی، وجے شرما کے ساتھ آج جانی پور سے نیو پلاٹ تک ٹول پلازہ کو ختم کرنے، سمارٹ میٹروں کی تنصیب کو روکنے اور پراپرٹی ٹیکس کے خلاف زبر دست احتجاجی مارچ نکالا ۔وہیںکانگریس کارکنوں نے پارٹی کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے،۔اس موقع پر مظاہرین نے مختلف اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں پر بی جے پی حکومت کی شدید مذمت کی۔ وہیں کانگریس لیڈر رمن بھلا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سماج کا ہر طبقہ اس ’’عوام مخالف‘‘ طرز عمل سے تنگ آچکا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں ’’عوام دشمن‘‘ بی جے پی سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے غریب طبقے مرکزی اور ایل جی دونوں انتظامیہ کی غلط حکمرانی کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں جس کی قیادت بی جے پی کر رہی ہے۔وہیںیوگیش ساہنی نے کہا کہ موجودہ نظام جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے اور بی جے پی کو متنبہ کیا کہ وہ اقتدار کی چند روٹیوں کے لیے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس عوامی جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ تخریب کار قوتیں نفرت کے بیج بو کر اس عظیم قوم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ وہیںکانتا بھان نے دعویٰ کیا کہ نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، کیونکہ ان کی ملازمتوں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور جو کچھ بھی دستیاب ہے اسے یا تو پچھلے دروازے سے بھرا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نے بے روزگار تعلیم یافتہ لوگوں کا مستقبل مسدود کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا