گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے ڈیجیٹل جے اینڈ کے ہفتہ منایا

0
0

شعارف قریشی
راجوری؍؍پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد آزاد، پرنسپل گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے ڈیجیٹل جے اینڈ کے ہفتہ کے تحت ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا یہاں کالج میں افتتاح کیا۔واضح رہے 31 اگست سے 6 ستمبر 2023 تک یہ ہفتہ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں مختلف محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی ای-سروسز سے آگاہ کیا جا سکے۔اس سلسلے میں کالج میں مختلف ای سروسز کے بارے میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء کو آن لائن سروسز جیسے ایپ کا موبائل ہمارادفتر (امنگ)، ای-اُنّت ، ڈیجی لاکرکے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس پروگرام کا اہتمام ایک خصوصی کمیٹی نے کیا تھا جس میں پروفیسر سپریا گپتا، پروفیسر رابعہ کوثر اور ڈاکٹر دویا مہاجن شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا