منیشات کا استعمال انسان کے روشن مستقبل کو بھی ختم کر دیتا ہے:کالج پرنسپل
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ این ایس ایس یونٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، ادھم پور نے نشا مکت بھارت مہم کے تحت منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے موضوع پر پوسٹر سازی اور سلوگن لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا۔واضح رہے یہ پورا پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ وہیںمقابلے میں ایک درجن کے قریب طلباء نے حصہ لیا جنہوں نے منشیات کے استعمال کے مختلف سنگین مضر اثرات کو ظاہر کرنے والے اپنے پوسٹرز پیش کئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی عادت نہ صرف جسم اور دماغ کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے بلکہ انسان کے روشن مستقبل کو بھی ختم کر دیتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بعض اوقات طلبہ اچھے رینک حاصل کرنے کے ساتھ ساتھیوں کے دباؤ کی وجہ سے کھیلوں اور پڑھائی میں اپنی کارکردگی کو تیز کرنے کے بجائے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں اپنی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کھیلوں اور یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔