پیر باغ کالونی اور آزاد کالونی سنجواںمیں صوبت علی چوہدری نے ٹائل اور ڈرین کے کام کا آغاز کروایا

0
0

کہا مقامی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا، مقامی عوام نے جے ایم سی کارپوریٹر کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر74کے کارپوریٹراور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے لیڈر صوبت علی چوہدری نے یہاں آج پیر باغ کالونی اور آزاد کالونی سنجواںمیں ٹائلوںاور ڈرین کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ شوکت علی ریٹائرڈ فوجی آفیسر، راج رتن سنگھ، الحاج حاکم دین، صادیق علی، سچن ورما ،جعفر احمد، بشیر احمد، رشید احمد، سپروائزر پرویز احمد، سپروائزر ہارون ودیگران موجود تھے ۔وہیں کارپوریٹر صوبت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مقامی عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج پورا کیا گیااور عوامی کاموں میں مزید سرعت لائی جائے گی۔انہوں نے کہاان ٹائلوں اور ڈرین کے کام کے مکمل ہونے سے مقامی عوام کو کافی فائدہ حاصل ہوگا اور آنے والے وقت میں یہاں اور کام بھی انجام دیے جائیں گے ۔وہیں مقامی عوام نے کارپوریٹر موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی کام بحسن خوبی انجام دئے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا