عوام بی جے پی کو کسی بھی حالت میں معاف نہیں کرے گی:پرینکا
یواین آئی
لکھن¶کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے ضلع باندہ میں معذور بی ایل او کے خودکشی کے لئے اترپردیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔سنیچر کوا پنے ایک ٹوئٹ میں پرینکا نے کہا اترپردیش میں ایسے حالات بنادئے گئے ہیں کہ معذور ملازم خودکشی کرنے پر مجبور ہوگیا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا“ باندہ کا یہ واقعہ کافی مایوس کن ہے ۔ بی جے پی نے ملازمین کو اس حالت میں مبتلاءکررکھا ہے کہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ بی جے پی نے کنٹراکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی کی ہے اور اب وہ معاشی تنگی کی وجہ سے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔اترپردیش کے عوام بی جے پی کو کسی بھی حالت میں معاف نہیں کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع باندہ کے بیربورو علاقہ کے پلہاری کے رہنے والے معذور بی ایل او راجیش کمار(29)نے جمعہ کو کام کے دباو کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔اس ضمن میں یہ خبر بھی گردش میں ہے کہ کمار کنٹراکٹ پر کام کرتا تھا اور گذشتہ چار مہینے سے تنخواہ کہ ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔ اسے دن میں 10 گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔راجیش محکمہ تعلیم میں کلرک تھے لیکن انہیں بی ایل او کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔