ملک کے حالات ٹھیک نہیں

0
0

مسلمان بی جے پی کی اقتدار میں واپسی نہیں چاہتے: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سرینگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور مسلمان نہیں چاہتے کہ بی جے پی ایک بار پھر اقتدار میں آئے۔بی جے پی کی سابقہ حلیف جماعت پی ڈی پی کی سربراہ نے ہفتہ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے واٹھورہ چاڈورہ میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘ملک میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ملک کے لوگ بالخصوص مسلمان نہیں چاہتے کہ بی جے پی ایک بار پھر اقتدار میں آئے۔ مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا’۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ بیان کہ ‘اگر ہندوستان کے انتخابات میں مودی پھر سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو امن مذاکرات بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے’ پر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا ‘عمران خان صاحب، مفتی صاحب کی طرح سوچتے ہیں۔ مفتی صاحب کا ماننا تھا کہ مودی جی کے پاس ایک بہت بڑا منڈیٹ ہے، اگر مودی کی سرکار بنتی ہے تو جموں وکشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وہ اپنی طاقت کا استعمال کریں گے’۔انہوں نے کہا ‘مفتی صاحب سمجھتے تھے کہ جیسے واجپئی جی نے پاکستان سے بات چیت کی، اسی طرح مودی جی بھی کریں گے۔ مگر بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کے ایجنڈا آف الائنس میں بات چیت کے وعدے کے باوجود بی جے پی مکر گئی’۔انہوں نے کہا ‘عمران خان صاحب کا خیال ہے کہ مودی جی ہی کچھ کرسکتے ہیں۔ کیونکہ مودی جی کو دائیں بازو کی جماعتوں بجرنگ دل، بی جے پی، شیو سینا اور آر ایس ایس کی حمایت حاصل ہے۔ مگر مجھے اس قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔ جب مودی جی کے پاس ایک بہت بڑا منڈیٹ تھا تب انہوں نے کچھ نہیں کیا اب کیا کریں گے؟’۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کا روڑ میپ ہے۔ ان کا کہنا تھا ‘پی ڈی پی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس ایجنڈا ہے۔ ہماری جماعت کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کا روڑ میپ ہے۔ اس روڑ میپ سے جموں وکشمیر جو اس وقت مصیبت میں پھنسا ہوا ہے، اس مصیبت سے باہر نکل سکتا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا