کنفیڈریشن نے سینئر آئی اے ایس افسران کی این یس ایس سی سے شکایت پر سختی سے تعمیل کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی/ایس ٹی/او بی سی آرگنائزیشنز جموں وکشمیرنے آج جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سینئر آئی اے ایس افسران کی این یس ایس سی سے شکایت پر سختی سے تعمیل کرنے کا مطالبہ کیا۔وہیں کنفیڈریشن کے صدر آر کے کلسوترا،ڈاکٹر رمیش کیتھ، سورج پرکاش اورمہندر کمار نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ، ایک سینئر آئی اے ایس آفیسر اشوک کمار پرمار، چیئرمین بیورو آف پبلک انٹرپرائزز، گورنمنٹ آف جموں و کشمیر نے چیئرمین، نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ (NCSC)، نئی دہلی کو جموں وکشمیرکے ایل جی منوج سنہا اور چیف سکریٹریجموںو کشمیرڈاکٹر ارون کمار مہتا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں ہراساں کرنے، تذلیل، دھمکیاں، ظالمانہ رویے اور بار بار تبادلوں کا الزام لگایا گیا ہے۔وہیں کنفیڈریشن نے کہاکہ اپنی جامع شکایت مورخہ 17 اگست 2023 میں گجرات میں مقیم آئی اے ایس آفیسر نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں کہ 6 جون 2022 کو جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اسے بغیر کسی قصور کے ہراساں اور ذلیل کرنے کے مقصد سے میٹنگ روم سے باہر کردیا تھا۔انہوںیہ بھی الزام ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 25 جولائی 2023 کو بھی ان کی تذلیل کی تھی اور انہیں بغیر کسی قصور کے سیکرٹریز کی کمیٹی کے اجلاس سے باہر کر دیا تھا اور تبادلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں بار بار تبادلوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کنفیڈریشن نے این سی ایس سی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ آفیسر کی شکائت پر فوری کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔کلسوترا نے کہا کہ اس طرح کی شکایت نے بڑے پیمانے پر دلت اور عام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم قومی چیرمین نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹ سے اس معاملے میںخصوصی مداخلت کی اپیل کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا