لازوال ڈیسک
راجوری؍؍سرحدی علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے بااختیار بنانے کے لیے، ہندوستانی فوج نے گزشتہ چند مہینوں میں متعدد کورسز کا انعقاد کیا۔ سدبھاونا پہل کے تحت منعقد کی گئی تربیت میں ویلڈنگ کورس، ایمبرائیڈری کورس اور بیکری کورس شامل تھے۔ واضح رہے تربیت پانے والوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جن کا تعلق سرحدی علاقوں سے ہے اور ان کا تعلق معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات سے ہے۔یہ کورسز نوجوانوں کو سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے حصول یا اپنے منصوبے قائم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ کورسز کے اختتام پر منعقدہ ایک مشترکہ پروقار تقریب میں ٹرینیز، ان کے انسٹرکٹرز اور سوسائٹی کے ممتاز اراکین کا ایک بڑا اجتماع دیکھا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مقامی معززین نے، مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہندوستانی فوج کی کوششوں اور اس کے خطے کی ترقی پر مثبت اثرات کی تعریف کی۔