راجوری کے وارڈ نمبر 14 پٹھان موڑا دسل کے ایک شخص نے لی اپنی جان

0
0

کئی سالوں سے ہمسایہ کے ساتھ چل رہا تھا زمین کا تنازعہ
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ پٹھان موڑا دسل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سائیں داس نامی ایک شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودکشی کر لی ۔ بعد ازاںہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق سائیں داس اور اس کے پڑوسی پون کمار ولد شیو پرکاش کے درمیان زمین کا پرانا تنازعہ تھا اور آنجہانی سائیں داس اس تنازعہ کو لیکر کافی پریشان بھی تھا۔دریں اثناء اس واقعہ پر ایف آئی آر 410/2023 زیر سیکشن 306,109آئی پی سی پولیس تھانہ راجوری میں درج کیا گیا اور ملزم پون کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے اس سلسلے میں چند بے بنیاد افواہیں بھی ہیں آنجہانی مندر کا پجاری تھا۔ملی جانکاری کے مطابق سائیں داس کسی مندر کا پجاری نہیں ۔اس موقعہ پر راجوری پولیس کی طرف سے عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بے بنیاد بیانات پر کان نہ دھریں۔وہیں پولیس کی طرف سے مزید یقین دلایا گیا کہ معاملے کی منصفانہ اور گہرائی سے تحقیقات جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا