تنویر پونچھی نے کی بطورِ مہمان خصوصی کی شرکت
سید نیاز شاہ
پونچھ// آج ضلع پونچھ میں حمایت سکیم کے تحت ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں سرپنچوں و پنچوں کے علاوہ مقامی لوگوں و نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو حمایت سکیم سے واقف کروا کر انہیں پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریوں کی طرف راغب کرنا تھا اس موقع پر ?جرنلسٹ تنویر پونچھی جو مشہور سماجی کارکن بھی ہیں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی واضع رہے کہ دہلی سے حمایت سکیم کو عملانے کے لیے ایک ٹیم پونچھ کے دورے پر ہے تاکہ نوجوانوں کو بے روزگاری سے نجات دلا کر پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریوں میں انٹرسٹ پیدا کیا جا سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنویر پونچھی جو بطور مہمان خصوصی وہاں پر موجود تھے نے کہا کہ حمایت وقت کی ضرورت ہے اور سکیم سے بہت سے نوجوان مستفید ہو چکے ہیں اس لیے بے روزگار نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ جڑیں تاکہ وہ بھی بے ر زگاری کے اس دور میں بہتر زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیے کیونکہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم ہر طرح کی وباو¿ں سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جب معاشرہ تعلیم سے دور ہوتا ہے تب تب تباہی اور زوال معاشرے کا مقدر بنتا ہے اسلیے تعلیم کے معاملے میں طلبائ کسی بھی طرح سے کمپرومائز نہ کریں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے حمایت سکیم کے ساتھ جڑنے کی بھی اپیل کی۔