حکومت دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے حقوق کے تحفظ میں بری طرح ناکام: رتن لال

0
0

کہااو بی سی جموں و کشمیر میں افسردہ اور قابل رحم حالات میں زندگی گزار رہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ نظام دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے حقوق کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے، کیونکہ اس پسماندہ طبقے کے افراد جموں و کشمیر میں افسردہ قابل رحم حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔واضح رہے یہ بات جے کے این سی جموں کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی کے او بی سی سیل کے ایک روزہ کنونشن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ یہ کنونشن صوبہ جموں میں جے کے این سی (او بی سی سیل) کے چیئرمین عبدالغنی تیلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔وہیں کنونشن کے آغاز میں عبدالغنی تیلی نے زور دے کر کہا کہ انتظامیہ میں او بی سی سمیت پسماندہ طبقے کے سلگتے ہوئے مسائل پر غور کرنے والا کوئی نہیں ہے اور اس کے علاوہ موجودہ حکومت میں ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے او بی سی سیل کے مطالبات کو دہرایا جس میں منڈل کمیشن کے مطابق 27 فیصد ریزرویشن کا نفاذ، او بی سی کمیونٹی کے ارکان کو ایک بار کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا، او بی سی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے علیحدہ کارپوریشن کا قیام اور نوجوانوں کے لیے سستے داموں قرضے دستیاب ہونے چاہئیں۔ پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رتن لال گپتا نے عبدالغنی تیلی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنے کے لیے حقیقی اور جائز قرار دیا۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جموں و کشمیر کے لوگوں بالخصوص او بی سی کمیونٹی کے لیے مصائب کے سوا کچھ نہیں لایا ہے۔ سینئر این سی لیڈر نے اسے انتہائی بدقسمتی سے تعبیر کیا کہ بی جے پی کے گزشتہ نو سالوں کے دور حکومت میں او بی سی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور آج او بی سی کمیونٹی کے لیے چار فیصد ریزرویشن کوٹہ میں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اسم موقع پراجے سدھوترہ سابق وزیر اور مرکزی سکریٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے اپنے کھوکھلے وعدوں سے عوام کو بے وقوف بنایا ہے اور اب جموں و کشمیر کے عوام کو آج احساس ہو گیا ہے کہ بھگوا پارٹی نے انہیں پوری طرح سے دھوکہ دیا ہے۔ا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا