ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کان کنی منصوبے کی اپرول کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

کپواڑہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج کان کنی منصوبہ کی اپرول کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سائنسی طرزِ پر کان کنی کے حوالے سے سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیولوجی اینڈمائننگ اور دیگر لائن محکموں کے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ معمولی معدنی بلاک نمبر 2شیدی پورہ ۔ رخمچھ واری کے رقبے کو تبدیل کرنے یا کم کرنے سے پہلے زمینی جانچ اور تصدیق کے لئے موقعہ پر جائیں۔اُنہوں نے محکمہ جیو لوجی اینڈ مائننگ کو ہدایت دی کہ وہ تمام لائن محکموں کو ساتھ لے کر جائیں۔اِس موقعہ پر آیوشی سوڈان نے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے تمام اراکین پر زوردیا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ معدنیات کو نکالنے میں ماحولیات کو پریشان کئے بغیر پہلے سے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق کیا جائے۔ڈسٹرکٹ منرل آفیسر کپواڑہ نے چیئر کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مالی برس 2022-23ء کے دوران مجموعی طورپر 2,16,8714 روپے کی آمدنی ہوئی اور 91,64542روپے کامرکب جرم کی وصولی کی گئی اور 483گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ مالی برس 2023-24ء کے دوران مجموعی طور پر 10, 196797روپے کی آمدن ہوئی اور 39,02612روپے کا مرکب جرم ہوا۔ کپواڑہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی کے لئے 206گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ کشمیر خواجہ نثار، ایگزیکٹیو اِنجینئر ان آئی اینڈ ایف سی کپواڑہ اور آئی اینڈ ایف سی ہندواڑہ کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا