’ کھیل گائوں‘ جموں خطے میں کھیلوں کی معیاری سہولیت کے طور پر اُبھر رہا ہے : سرمد حفیظ

0
0

کھیل گا ؤں نگروٹہ میں کثیر المقاصد اِنڈور ہال کا سنگ بنیاد رکھا
جموں؍؍سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج کہا کہ ’ کھیل گائوں‘ نگروٹہ جموں خطے میں کھیلوں کی معیاری سہولیت کے طور پر اُبھر رہا ہے جو بالعموم ہزاروں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔سیکرٹری موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں کھیل گائوں نگروٹہ میں کثیر المقاصد اِنڈور ہال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اَمورنوجوان و کھیل کود محکمہ سبھاش چندر چبر، سپیشل سیکرٹری اَمورنوجوان و کھیل کود نریش کمار ،جوائنٹ ڈائریکٹر اَمورنوجوان و کھیل کود جموںسورم چند شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر وائی ایس ایس سینٹرل جتندر مشرا، چیف سپورٹس آفیسر جے کے ایس سی محمد لطیف ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ( جے ) جے کے ایس سی اشوک سنگھ اور ضلع وائی ایس ایس آفیسر جموں سکھ دیو راج شرما موجود تھے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ گرائونڈ ، سنتھیٹک فٹ بال گرائونڈ ، والی بال کورٹ ،کبڈی کورٹ کے علاوہ معیاری ایتھلیٹک ٹریک اور ہاکی ٹرف جیسے کئی دیگر متعلقہ منصوبوں کا ترقیاتی کام شدو مد سے جاری ہے اور یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ جلد ہی کھلاڑیوں کے اِستعمال کے لئے وقف کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر ہر سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بڑھانے اور یوٹی میں کھیلوں کی ثقافت کو فروگ دینے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے ملک بھر کے بہترین یوٹیز میں سے ایک کے طور پر اُبھر ا ہے ۔سیکرٹری نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ سات کروڑ پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر اِنڈور سہولیات یقینی طور پر سکول جانے والے بچوں کو کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کریں گی اور انہیں منشیات کی لت اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھیں گی۔سرمد حفیظ نے کھیل سرگرمیوں میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت پر خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس سیزن میں تقریباً 70 لاکھ کھلاڑی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیںاور ضرورت صرف ایک متعین عمل کے ذریعے ان کی رہنمائی کرنے کی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے ایتھلیٹوں کے لئے وہ وقت دور نہیں ہے جب وہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں نظرآ ئیں گے۔اِس سے قبل ڈائریکٹر اَمورنوجوان و کھیل کود نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور محکمہ کی کامیابیوں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنڈور ہال کا یہ سنگ بنیاد سپورٹس ویک۔2023ء کی تقریبات کا حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا