پریس کونسل آف اِنڈیا نے نیشنل ایوارڈ ز فار ایکسیلنس اِن جرنلزم (این اے اِی جے)کیلئے اِندراج کی تاریخ میں توسیع کی

0
0

سری نگر؍؍پریس کونسل آف اِنڈیا ( پی سی آئی ) نے نیشنل ایوارڈ ز فار ایکسیلنس اِن جرنلزم( این اے اِی جے ) کے لئے داخلے حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31؍ اگست 2023ء شام 5بجے سے پہلے تک توسیع کی ہے۔اِس سلسلے میں پی سی آئی کا ایک علامیہ میں کہا گیا ہے ،’’ پریس کونسل آف اِنڈیا کے 2؍ جولائی 2023 کے سابق اِشتہاری نوٹس کے تسلسل میں صحافت میں عمدہ کارکردگی کے لئے قومی ایوارڈوںکے لئے اِندراجات حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31؍ اگست 2023ء شام 5بجے سے پہلے تک بڑھا دی گئی ہے۔‘‘اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اَپنے اِندراجات جمع کئے ہیں اُنہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔اِس میں مزید کہا گیا ہے کہ خواہشمند درخواست دہندگان طریقہ کار اور قواعد ( بشمول اَنٹری فارم) کے لئے کونسل کی ویب سائٹ www.presscouncil.nic.inسے رجوع کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا