ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ،

0
0

سی ایس ایس ، بی اے ڈی پی اور دیگر شعبوں کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
بارہمولہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج یہاں ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، سی ایس ایس ، بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پلان ، ایس ایس وائی اور عوامی اہمیت کے دیگر متعلقہ شعبوں کے تحت مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ابتداً، ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے تمام متعلقہ محکموں کی ڈیلیوری ایبلز کی پیش رفت کا تفصیلی اور شعبہ وار جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو مختلف محکموں بشمول ریونیو ، پشو و بھیڑ پالن ، تعلیم ، صنعت و حرفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُنہوں نے تمام محکموں کے تفصیلی محکمانہ ڈیلیوری ایبلز کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اَفسران پر زوردیا کہ وہ ایک مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تمام ڈیلیور ایبلز کو پورا کریں۔ اُنہوں نے دفاتر میں جواب دہی او رشفافیت کو مضبوط بنا کر بغیر پریشانی عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور مزید کہا کہ مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی اور شکایات کے اَزالے کا مضبوط طریقہ کار بہتر حکمرانی کے ڈھانچے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2023-24ء کے تحت کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جس میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، پی آر آئی اجزأاور ضلع میں ترقیاتی ڈیلیوری ایبلز کی صورتحال شامل ہے۔دوران میٹنگ بتایا گیا کہ بارڈر ائیر یا ڈیولپمنٹ پلان کے تحت رواں برس 26کاموں کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت 5کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر کاموں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔اِسی طرح میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ سمردھی سیمایوجنا کے تحت رواں برس کے لئے 38کام تجویز کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو دیگر شعبوں میں الاٹ کئیگئے کاموں ، ٹینڈروں اور مکمل ہونے والے کاموں کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کام کے حساب سے جائزہ لینے کے بعدمتعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے رفتار کو تیز کرنے کے لئے ہر ممکن اَقدامات کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ہر کام جلد الاٹمنٹ عمل آوری اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔دریں اثنأ ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے لنگویشنگ پروگرام او راسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا جس دوران اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فعال کردار اَدا کریں اور مزید تیزی کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع بارہمولہ ترقیاتی پروجیکٹوں، پروگراموں اور فلاحی سکیموں کی تکمیل میں تیزی حاصل کرسکے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ظہور احمد رینہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی ، چیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے تمام اَفسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا