جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کرنے کے الزام میں 8 ملازموں کے خلاف چارج شیٹ دائر: کرائم برانچ کشمیر

0
0

سری نگر// کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) نےجعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کرنے کے الزام میں 8 سرکاری ملازموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔
سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی جرائم ونگ سری نگر (کرائم برانچ کشمیر) نے ایف آئی آر نمبر28/2021 کے تحت آر پی سی کے دفعات 420، 420/511، 202، 468 اور 471 کے تحت قابل سزا جرم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 8 ملزموں کے خلاف سٹی منصف سری نگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔
بیان میں کہا گیا: ‘کرائم برنچ کشمیر کو ایک ایگریکلچر پروڈکشن محکمہ جموں وکشمیر(ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر کی رپورٹ کی بنیاد پر) کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا کہ محکمہ کے 12 ملازموں نے نوکری لگتے وقت جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ شکایت پر کرائم برانچ کشمیر میں سال 2021 میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 12 افراد میں سے 8 ملزموں نے ابتدائی تقرری کے وقت جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹس پیش کرکے محکمے کو دھوکہ دیا ہے۔
بیان کے مطابق ملزموں نے دھوکہ دہی سے سرکاری ملازمت میں بر قرار رہے اور ریٹائر منٹ کی اپنی اصل عمر سے زیادہ ملازمت کے فوائد غیر قانونی طور پر حاصل کرتے رہے ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس طرح مجاز دائرہ اختیار ک عدالت میں عدالتی فیصلے کے لئے 8 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا