جے ایم سی کارپوریٹر انو بالی نے وارڈ نمبر 24 لوئر ہری سنگھ نگر میں لین ڈرین اور ٹائلوں کا کام شروع کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی)، کارپوریٹر انو بالی نے نوین بالی کے ساتھ مل کر وارڈ-24 میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ہری سنگھ انگر میں لین اور ڈرین کی تعمیر کا کام کیا جو کافی عرصے سے خستہ حالت میں ہیں۔واضح رہے لین اور ڈرین کا کام عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے اور ان مصروف گلیوں سے گزرنے کے دوران مکینوں بالخصوص بوڑھے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیںکارپوریٹر انو بالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور جموں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ جموں شہر میں محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے معمول کے کام میں ایک ہی استعمال شدہ پلاسٹک، پولی تھین کے استعمال سے گریز کریں، ملبہ، کوڑا کرکٹ وغیرہ عوامی نالوں اور گلیوں اور نالہوں میں نہ پھینکیں۔انو بالی نے متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ وہ اس کی طویل پائیداری اور مقامی لوگوں کے اطمینان کے لیے بہترین معیار کے تعمیراتی مواد کے استعمال کے ذریعے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا