ٹول پلازہ تنازعہ کے ذریعے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے: شیوسینا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیو سینا جموں وکشمیر اکائی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی شاہراہ پر سرور میں ٹول پلازہ کو ہٹانے کے مطالبے پر حکومت کا ضدی اور آمرانہ موقف اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش کے طور پر نظر آرہا ہے۔ جموں میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے منیش ساہنی صدر شیو سینا جموں و کشمیر نے کہا کہ ٹول پلازہ کو ہٹانے کے حوالے سے بے بسی کا مشاہدہ کرنا تکلیف دہ ہے۔بی جے پی لیڈروں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے ساہنی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت، جموں و کشمیر کے سربراہ، بی جے پی کے سابق لیڈرکہاں ہیں جب کہ عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے، ساہنی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹول پلازہ کے معاملے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سمارٹ پری پیڈ میٹر، پراپرٹی ٹیکس، نشے کی بڑھتی ہوئی شرح، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک مذموم سازش ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا