ہندوستان ایک سیکولر ملک

0
0

امت شاہ کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سری نگربی جے پی صدر امت شاہ کے بیان کہ ‘ہندو، سکھ اور بدھسٹوں کو چھوڑ کر دیگر تمام دراندازوں کو ملک سے نکال باہر کردیں گے’ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی صدر کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور یہ کسی مخصوص مذہب کے لئے نہیں بنا ہے۔محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن میں ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ جموں وکشمیر نے بھی ہندوستان کے ساتھ ملنے کا فیصلہ اس کے سیکولر کردار کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ امت شاہ صاحب کو لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے’۔انہوں نے کہا ‘یہ ملک سیکولر بنیادوں پر بنا ہے۔ یہ ملک کسی مخصوص مذہب کے لئے نہیں بنا ہے۔ یہ ملک سب کا ہے۔ یہ لوگ ایسے بیانات دیکر ملک کی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ ملک کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ایسے بیانات ہندوستان کے سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہیے’۔واضح رہے کہ امت شاہ نے جمعرات کو مغربی بنگال میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران ہندﺅوں، سکھوں اور بدھسٹوں کو چھوڑ کر سبھی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کی بات کہی۔انہوں نے رائے گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ‘اگر ہم اقتدار میں آگئے تو بنگال میں این آر سی کو نافذ کرکے دراندازوں کو نکال باہر کردیں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا