یوٹی میں آنکھوں کے فلو، کیسیز میں مسلسل اضافہ!!!

0
0

آنکھ کا فلو، جسے آشوب چشم بھی کہا جاتا ہے، آنکھوں کا ایک عام انفیکشن ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔واضح رہے آنکھوں کا فلو مختلف عوامل کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔جیسے وائرل، بیکٹیریل، یا الرجک رد عمل وغیرہ ۔لیکن ان سب میں سے وائرل آشوب چشم سب سے عام قسم ہے اور یہ انتہائی متعدی ہے۔ یہ کسی بھی متاثرہ شخص کے آنسوؤں یا سانس کی بوندوں کے ساتھ براہ راست رابطے سے پھیل سکتا ہے۔جبکہ آنکھوں کے فلو کی علامات وجہ کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن عام علامات میں آنکھوں میں لالی، سوجن، خارش یا جلن شامل ہیں۔ وہیںان دنوں آنکھوں کا فلو ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ یوٹی جموں و کشمیر میں آنکھوں کے فلو کیسیز کی تعداد 21000تک پہنچ چکی ہے۔وہیں یوٹی کے مختلف حصوں میں آنکھ کے فلو کے کیسز مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یوٹی کے دونوں خطوں کے ڈاکٹروں نے کیسز کی تصدیق کی ہے اور متاثرہ افراد کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ خود کو الگ تھلگ رکھیں اور عوامی مقامات سے گریز کریں۔وہیں ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق جموں ڈویژن میں آشوب چشم کے 12598 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق جموں ضلع میں3481، ڈوڈہ میں 575، کٹھوعہ میں 1714، کشتواڑ میں 485، پونچھ میں 799 ,راجوری میں 913، رام بن میں731، ریاسی میں 380، سانبہ میں1352، ادھمپور میں765 اور جی ایم سی جموں میں 1403۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ ایس کے کنٹرول میں آنے والے کشمیر کے اسپتالوں میں آنکھوں کے فلو کے 8533کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق مون سون کے مرطوب اور نمی کے حالات ان وائرس یا بیکٹریا کیلئے ایک افذائش گاہ فراہم کرتے ہیںجو ان انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے کیلئے ذمہ دار ہیں۔ لہذا آنکھوں کے فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنے آپ کو اور دوسروں کی حفاظت کیلئے بہت ضروری ہے جیسے کہ اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے بار بار دھوئیں، خاص طور پر اپنے چہرے یا آنکھوں کو چھونے سے پہلے، اپنی آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کریں۔ کیونکہ اس سے انفیکشن مزید پھیل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ قریبی رابطے سے گریز کریں اگر آپ یا آپ کے آس پاس کسی کو آنکھ کا فلو ہے تو قریبی رابطے و آپسی استعمال جیسے تولیے، تکیے، یا آنکھوں کا میک اپ جیسی ذاتی اشیاء کو چھونا یا شیئر کرنا ترک کریں۔ اس کے علاوہ اپنے کانٹیکٹ لینز اور ان کے کیسز کو اپنے آنکھوں کے ماہر کی ہدایات کے مطابق اچھی طرح صاف کریں۔ اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی چشمے پہنیں جب ممکنہ طور پر نقصان دہ مادوں جیسے کیمیکل، دھول، یا الرجین کے سامنے ہوں۔ مختصر یہ کہ جراثیم کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھیں اور اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کو آنکھ کا فلو ہے تو مناسب جانچ اور مناسب علاج کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا