لیفٹیننٹ گورنر نے چندریان 3قمری مشن کی کامیابی پر آئی ایس آر او کو مبارک باد دی

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے چاندپر چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ کے لئے آئی ایس آر او ، ٹیم چندریان اور پوری خلائی سائنسدان کمیونٹی کو مُبارک باد دی ہے ۔ بھارت چاند پر سپیس کرافٹ اُتارنے والا چوتھا او رقطب جنوبی پر اُترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’ ہندوستان چاند پر ہے، چندریان قمری مشن کی کامیابی کے لئے ٹیم آئی ایس آر او کو دِل کی گہرائیوں سے مُبارک باد دی۔ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم کامیابی اور اہم سنگ میل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا