افسران رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کے ساتھ کام کریں :سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے سدھرا میں اینٹی کورپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا
حکومت اِس نئی شروعات سے رشوت سے پاک جموںوکشمیر کے عزم کو پور ا کرنے کیلئے رشوت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے اَپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں کے سدھرا میں اینٹی کورپشن بیورو ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اینٹی کورپشن بیورو کے اَفسرو ں کو مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اِس نئی شروعات سے حکومت رشوت سے پاک جموں وکشمیر کے عزم کو پورا کرنے کے لئے رشوت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔‘‘اُنہوں نے اَفسروں پر زوردیا کہ وہ رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کے ساتھ کام کریں۔بنیادی ڈھانچہ بی پلس 6منزلوں پر مشتمل ہے جس میں پارکنگ ائیریا ، پولیس سٹیشن سینٹرل ، پراسکیوشن سٹاف اور دیگر متعلقہ دفاتر شامل ہیں جو بیورو کے کام کاج کے لئے مناسب جگہ فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی ایس آر ار سوین ، ڈائریکٹر اینٹی کورپشن بیوروجے اینڈ کے آنند جین، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی سنجیوورما ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور سینئر اَفسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا