لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے چندریان 3 قمری مشن کی شاندار کامیابی کا جشن منایا۔وہیں کیمپس میں چندریان 3 کی لینڈنگ کا لائیو ٹیلی کاسٹ دکھایا گیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے اپنے دفتر کے چیمبر میں یونیورسٹی کے سینئر کارکنوں کے ساتھ براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا۔ وہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتیہوئے پروفیسر اکبر نے کہا کہ چندریان 3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ پوری قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پروفیسر اکبر نے اسرو کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ کامیاب لینڈنگ مشن کے ساتھ، ہندوستان چاند کے قطب جنوبی تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر اکبر نے سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی