تحصیلدار بونجواہ نے میٹنگ طلب کرکے پروگراموں کا لیا جائزہ
عاشق وانی
بونجواہ// کشتواڑ کے نہایت ہی دل کش سر سبز مقام دیوی گول بونجواہ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے جانب سے ایک زبردست دیوی گول فیسٹیول کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے پہلے ایک میٹنگ طلب کر کے بونجواہ کے فیسٹیول کو منظوری دے دی اور تحصیلدار بونجواہ کو ہدایت دی کہ عوام بونجواہ کے تمام چنے ہوئے عوامی نمائندوں بونجواہ یوتھ اور دیگر دلچسپی رکھنے والے مقامی لوگوں سے میٹنگ کرکے تمام طرح کی تیاریوں پروگراموں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے تحصیلدار بونجواہ تجندر شرما اور نائب تحصیلدار نالی ڈاکٹر مزمل نے بدھ کے روز ایک میٹنگ طلب کی جس میں تمام طرح کے تیاریوں اور پروگرام کا جائزہ لیا میٹنگ میں بونجواہ کے تمام مشہور چیزوں کو فیسٹیول میں لانا ، یہاں اپنی ہاتھوں سے تیار کردہ چیزوں کو پیش کرنا ، یہاں کے تجارت پیشہ لوگوں کے سٹال لگانا ، یہاں پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے نام پیش کرنا، دیوی گول کو صاف ستھرا رکھنا ، دیوی گول میں مال مویشیوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ روکنا ، نوجوان یوتھ کو فیسٹیول کامیاب بنانے میں آگے انا،اور دیوی گول فیسٹیول میں زبردست دنگل ایک لاکھ روپے فائنل دے کر کروانا ، اس میٹنگ میں مقامی یوتھ ، کے علاوہ سرپنچ نالی ، سرپنچ جولاپور، سرپنچ کیواہ، سرپنچ موری اور چند پنچوں نے شرکت کی اور دیوی گول فیسٹیول کو کامیاب بنانے کا مکمل عزم کیا، میٹنگ کے بعد دنگل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اس مواقع پر عوام نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی اس سرہانی قدم کی خوب تعریف کی اور بتایا ہمارے بونجواہ کے مطالبات پر عملی کارروائیاں دیکھنے کو مل رہی ہے۔عوام کو امید ہے بونجواہ کے ر سیونگ سٹیشن اور پی ایچ سی، کو سی ایچ سی، کے ساتھ نالی، دھنی، پٹن ، منگسرو سڑک کی دیرینہ مطالبات پر جلدی کارروائیاں ہو تاکہ عوام بونجواہ کو راحت ملے۔