تھنہ منڈی (راجوری) میں سی بی سی کی طرف سے سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے بارے میں آگاہی پروگرام

0
0

حکومت کی کامیابیوں اور عوامی فلاح کیلئے شروع کی گئی اسکیموں پر ہوا تبادلہ خیال
شیراز چوہدری
راجوری؍؍سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن راجوری، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے سیوا سوشاسن اور غریب کلیان کے 9 سال پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے یہ پروگرام گورنمنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی، راجوری میں شفیق احمد میر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) تھنہ منڈی کی قیادتمیں منعقد ہوا ۔وہیںڈاکٹر نعیم النساء انچارج پرنسپل جی ڈی سی تھنہ منڈی نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پرشفیق احمد میر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) تھنہ منڈی جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،نے کہا کہ حکومت ہند کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں اس قسم کے بیداری پروگراموں کو وقفے وقفے سے منعقد کیا جانا چاہئے تاکہ عام لوگوں کو خاص طور پر تھنہ منڈی جیسے دور افتادہ علاقوں میں اس سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ انہوںنے حکومت ہند کی 9 سالہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔وہیںڈاکٹر نعیم النساء نے کہا، قومی تعلیمی پالیسی ہندوستانی اخلاقیات میں جڑے ایک ایسے تعلیمی نظام کا تصور کرتی ہے جو اعلیٰ معیار کی فراہمی کے ذریعے ہندوستان کو پائیدار طور پر ایک مساوی اور متحرک علمی معاشرے میں تبدیل کرنے میں براہ راست تعاون کرتا ہے۔ڈاکٹر نساء نے مزید کہا، تھنہ منڈی میں سی بی سی کی جانب سے منعقد کیا گیا پروگرام بہت مفید ہے اور اس کی افادیت کثیر جہتی اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔اس دوران سنیل کمار، فیلڈ آفیسر، راجوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے کام اور تنظیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پروگرام کے مقصد کے بارے میں کلیدی خطبہ بھی دیا۔وہیںوجے مٹو، فیلڈ آفیسر، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، پونچھ نے اپنے کہاکہ حکومت اپنی مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے ملک میں غریبوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے اور حکومت کی غریبوں کی حامی اسکیموں نے ملک میں غریبوں کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا