روس مودی کو اعلی شہری اعزاز ‘ آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل’ سے نوازے گا

0
0

یواین آئی

نئی دہلیروس وزیراعظم نریندرمودی کو اپنے ملک کے اعلی شہری اعزاز ‘ آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل’ سے نوازے گا۔ ہندستان میں روس کے سفارتخانہ نے جمعہ کو ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔سفارتخانہ نے کہا،“ 12اپریل کو مسٹر مودی کو ملک کے اعلی شہری اعزاز آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل دینے کا اعلان کیاگیاہے ۔ مسٹر مودی کو یہ اعزاز دونوں ملکوں کے رشتوں کو اور مضبوط اور خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو قوت بخشنے میں انکے نمایاں تعاون کے اعتراف میں دیاجائیگا ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی کچھ دن قبل ملک کے اعلی اعزاز ‘زائدمیڈل ’ سے نوازنے کا اعلان کیاتھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلیٰ ترین شہری اعزاز کے لیے منتخب کیے جانے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان میں واقع روس کے سفارتخانے نے جمعہ کو ٹویٹ کیا،‘مسٹر مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘سینٹ اینڈریو دی اپاسٹل’ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ’۔ مسٹر مودی نے اس کے بعد کہا کہ اس اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے منتخب کیے جانے پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ ‘میں صدر پوتن اور روس کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستان۔روس کی دوستی کی بنیاد گہری اوار مضبوط ہے اور ہماری شراکت داری کا مستقبل روشن ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون سے ان کے عوام کے لیے کئی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوتن ہندوستان اور روس کی دوستی کو مضبوط کرنے کے محرک ہیں۔ ان کی دور اندیشی والی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون نئی بلندیوں پر ہے ۔ غور طلب ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی کچھ دن پہلے مسٹر مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز ‘زائد میڈل’ سے نوازے جانے کا اعلان کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا