پروفیسر نشانت نارنگ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کامرس، جی ڈی سی جوالی، ہماچل پردیش نے قلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی
حفیظ قریشی
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکیورٹیز مارکیٹ اورایکسز بینک کے ساتھ مشترکہ طور پر نوجوانوں کے لیے مالی خواندگی پر دو روزہ ورکشاپ کا اختتام کیا۔وہیں پروگرام کا آغاز شعبہ اقتصادیات کی سربراہ ڈاکٹر نیہا بندرال کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں، انہوں نے پرنسپل، جی ڈی سی کٹھوعہ پروفیسر سیما میر کو پھولوں کے گچھے سے خوش آمدید کہا۔ وہیںورکشاپ کے کلیدی مقررپروفیسر نشانت نارنگ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کامرس، جی ڈی سی جوالی، ہماچل پردیش تھے۔اس موقع پر پروفیسر نارنگ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے کانگڑا ڈسٹرکٹ (ہماچل پردیش) کے لیے سیکیورٹیز مارکیٹ ٹرینر کے طور پر شامل کیا ہے۔تاہم دو روزہ ورکشاپ میں کل آٹھ سیشن ہوئے۔ تمام سیشن مختلف موضوعات پر مبنی تھے۔ پہلا سیشن بچت اور سرمایہ کاری پر مبنی تھا جس میں انہوں نے بچت کے فروغ پر بات کی تاکہ مہنگائی کو مات دینے کے لیے معقول سرمایہ کاری کی جا سکے۔ دوسرا سیشن پرائمری مارکیٹ کی مکمل تفصیل پر مبنی تھا۔ تیسرے سیشن میں ریسورس پرسن نے سیکنڈری مارکیٹ کے کام پر روشنی ڈالی۔تاہم چوتھے سیشن میں پروفیسر نارنگ نے سوورین گولڈ بانڈ کی سرمایہ کاری کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اپنے ڈیمیٹ اکاؤنٹس یا آن لائن بینکنگ کے ذریعے ایس جی بیزمیں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ورکشاپ کے دوسرے دن کا آغاز ورکشاپ کے میزبان کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ دوسرے دن اگلے چار سیشن اختتام پذیر ہوئے۔وہیںپانچواں سیشن میوچل فنڈز کے کام پر مبنی تھا۔ پروفیسر نارنگ آن لائن میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری شروع کرنے کے بنیادی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔وہیںچھٹے، ساتویں اور آٹھویں سیشن شکایت کے ازالے کے نظام، اسکورز، سارتھی اے پی پی پر مبنی تھے، جو سرمایہ کاروں کو خطرے کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں