بزرگوں کے قومی دن پر تقریبات !

0
0

گزشتہ روز بزرگوں کے قومی دن پر یوٹی جموں و کشمیر کے طول و آرض میں بزرگوں کے عالمی دن کو منایا گیا جس دوران سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کراکر بزرگوں کو مختلف طرح کی سرگرمیوں میں مشغول رکھاگیا۔ بزرگ ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں گھر کے باہر بزرگوں کے جوتے بھی پڑھے رہیں ایک مؤثر سایے کا احساس ہوتا ہے بزرگ گھروں کے سربراہ ہوتے ہیں اور اس سربراہی کو وہ انتہائی خوش اصلوبی کے انجام دیتے ہیں گھر کی ہر چیز کی حفاظت اور پورے گھر بلکہ پورے کنبے برداری کا درد بزرگوں کے سینے میں ہمیشہ جھکتا رہتا ہے بزرگوں کے قومی دن کے موقعہ پر بزرگوں کی عزت اُن کا احترام اُن گزری زندگی سے مختلف طرح کے اسباق اس معاشرے کو یا د کرنے کی ضرورت ہے اس د ن کے منانے کا مقصد یہ بھی ہونا چاہئے کہ بز رگوں کا جو معاشرے میں وقار ختم ہورہا ہے اُس کو نوجوان نسل میںبحال کیا جائے نوجوان نسل میں بزرگوں کے تئیں احساس پیار محبت پیدا کی جائے ۔ لیکن نوجوانی کی عمر سے گزر رہا انوجواجوں کا ایک طبقہ بزرگوں کے تئیں حساس نہیں ہے اور ایک طبقہ ایسا بھی ہے جوکہ گھر کے بزرگوں کو اولڈ ہوم میںداخل کروا کر آتا ہے یہ طبقہ بزرگوں کے معاشرے کی تعمیر میں کردار کے متعلق بیداری نہ ہونے کے باعث بنتا ہے اور کئی اخبارات میں اکثر نوجوانوں کو بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی خبریں بھی موصول ہوتی رہتی ہیں بزرگوں کاقومی دن صرف برائے نام نہیں بلکہ اس دن بزرگوں کے ساتھ نوجوان کو بھی بلاکر اس بابت اُن کی کردار سازی کی ضرورت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ معاشرے کی نوجوان نسل دن بدن وائبرنٹ ہوتی جارہی ہے ۔ بزرگوں کے حقوق سرکاری سطح کسی حد تک ادا کئے جاتے ہیں جسے محکمہ سوشل ویلفیئربطورپنشن بزرگوں کو کچھ رقم ادا کرتا ہے لیکن بہت سارے بزرگ اس پنشن کے ضرورت مند ہوتے ہیں لیکن یہ پنشن اُن کی جاری کروانے کے لئے لمبے جتن کرنے پڑھتے ہیں ۔ بزرگوں کو اس طرح کی سہولیات ضرور ملنی چاہئے لیکن یہ سہولیات سست روی کا شکار اس لئے ہوجاتی ہے مزکورہ محکمہ کا نظام اس قدر سست روی کا شکار ہے کہ کئی بزرگوں کی اس پنشن کے لئے دفاتر کے چکر کاٹتے کاٹتے زندگی مکمل ہوجاتی ہے اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس پنشن کو نئے سر مختلف مواقع پر اپڈیٹ کرنے کے سرکاری احکامات جاری ہوتے رہتے ہیں اور تب معاشرے کی قد آور شخصیات بزرگ اس پنشن کے کاغذات پورے کرنے فائلیں بنوانے کے لئے مختلف محکموں کے چکر کاٹنے میں مشغول ہوتے ہیںاور آخرکار چھوٹی سے چھوٹی وجوہات کی وجہ سے کئی عرصے سے کی جارہی محنت کی فائل رد ہوجاتی ہے ۔ مجموعی اعتبار سے قومی سطح پر اور خصوصا یوٹی سطح پر اس عمل کو صاف شفاف اورآسان بنانے کی ضرورت ہے ۔ ائیں ہم عہد کریں بزرگ ہمارے گھروں کے ہمارے معاشرے کے اہم ستون ہیں اُن کی عزت و اکرام میں کبھی کوئی فرق نہیں آنے دیا جائے گا ۔ بزرگوں کی عزت اُن کا احترام ، اُن کی قدر قیمت اور اُن کا سایہ قومی دن پر ،تقریب منانے میں مذید چار چاند لگا سکتا ہے۔۔۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا