لیفٹیننٹ گورنر کا دورۂ کولگام:ضلع میں مرکزی اور جموں وکشمیریوٹی حکومتی سکیموںاور ترقیاتی منصوبوں کی سیکٹر وار پیش رفت کا جائزہ لیا
100 بستروں پر مشتمل گرلز گجر اور بکروال ہوسٹل ، امنو آدپورہ کولگام او راشموجی کلیم گنڈ پُل کا اِفتتاح
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کولگام کا دورہ کیا اور مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی فائدہ مند او رفلیگ شپ سکیموں اور ضلع میں بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی سیکٹروارپیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے 100 بستروں والے گرلز گجر او ربکروال ہوسٹل ، امنو آدپورہ کولگام اور اشموجی کلیم گنڈ پُل کا بھی اِفتتاح کیا اور لوگوں کے لئے وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ آج جموںوکشمیر دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے لئے ترقی کے بہت سے شعبوں میں معیارات قائم کر رہا ہے ۔ ضلعی اِنتظامیہ اور پی آر آئیز کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ترقی کے فوائد کومساوی طور پریقینی بنایا جاسکے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمات کی زیادہ مؤثر فراہمی ، فلاحی سکیموں کے فوائد ، خود روزگار سکیموں کے فوائد نوجوانوں اور خواتین تک پہنچانے اور ان کی ضروریات اور خواہشات کے لئے مناسب طور پر حساس ہونا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ جائیداد کی رجسٹریشن جیسی آمدنی کی خدمات میں توسیع میں کوئی تاخیر نہ ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع میں خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے میں پی آر آئی ممبران اور دیگر شراکت داروں کی فعال شرکت کی بھی خواہش کی۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تیز تر ترقی اور شرح خواندگی میں اِضافے کے لئے ہماری کوششوں کا مکمل اَثر صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب پی آر آئیز ، عوام او راِنتظامیہ مل کر کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں مائیگرنٹ کشمیری ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر شامل ہے اور متعلقہ محکموکو جلد اَز جلد عمل درآمد کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ او ر تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کو ہدایت دی کہ وہ بلاک دیوس میں خصوصی کیمپوں کا اِنعقاد کر کے اہل اِستفادہ کنندگان کوبزرگ ، بیوہ پنشن ، سکالر شپ ، شادی اِسسٹنس سکیموں کو پورا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقے ، خواتین ، بچوں اور جسمانی طو رخاص اَفراد کے لئے ترقیاتی پروگراموں کی مؤثر عمل آوری ہماری اوّلین ترجیح ہے۔اُنہوں نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) ایک نیا زرعی اِنقلاب لائے گا جو وسیع البنیاد اور جامع ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کی کامیاب عمل آوری اس شعبے سے وابستہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ہرممکن شعبے میں کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی تشکیل کی جائے تاکہ خطے کی اِقتصادی ترقی کے اِمکانات کو تلاش کیا جاسکے۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ایگری کلچر آفیسر کو دکش پورٹل پر کسانوں کی رجسٹریشن بڑھانے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع میں سیاحت اور صنعتی شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اَقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے سیاحتی مقامات سے رابطے کو بہتر بنائیں اور کولگام آنے والے سیاحوں کی سہولیت کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ ضلعی میں صنعتی یونٹوں کے قیام کی سہولیت کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں سے کہا کہ وہ مختلف سرکاری سکیموں کے تحت قرض کے بروقت فراہمی کے لئے بینکوں اور مالیاتی اِداروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ منعقد کریں۔اُنہوں نے خود روزگار کو فروغ دینے اور مشن یوتھ کی وقف سکیموں کے تحت ضلع کے خواہشمند نوجوانوں کو سپوٹ فراہم کرنے پر مزید زور دیا۔میٹنگ میں خالی سرکاری عمارتوں کے اِستعمال اور نوجوانوں کو این سی سی اور ریڈ کراس کے اَقدامات میں شامل ہونے کی ترغیب دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف عوامی وفود بشمول یو ایل بی ، بی آر آئی نمائندوں ، فروٹ گرووروس ایسوسی ایشن ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، یوتھ کلب کے ممبران ، بار ایسو سی ایشن ، گجر بکروال اور پہاڑی کمیونٹی سے بات چیت کی اور مسائل اور مخصوص شکایات کے جلد اَزالے کی یقینی دہانی کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہت ا، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ، سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر محی الدین بٹ اور دیگر اعلیٰ اَفسران نے شر کت کی۔