انڈیا اتحاد کے قیام کے بعد بی جے پی کے لیڈر اب خواب میں بھی لالوسے ہیں خوفزدہ : چترنجن گگن

0
0

پٹنہ //آر جے ڈی کے ترجمان چترنجن گگن نے آرجے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد کے تھاوے مندر میں درشن کے دوران پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی پر بی جے پی کے ذریعہ گھٹیا اور نچلی سطح کی سیاست کرنے اورغیر ضروری ہنگامہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ذہنی طور پر اس قدر دیوالیہ ہو چکے ہیں کہ ان کی انسانی حس بھی دم توڑ چکی ہے۔ لالو پرساد بہار کی سب سے بڑی پارٹی کے قومی صدر ہیں، ساتھ ہی وہ بہار کے وزیر اعلیٰ اور مرکزی حکومت میں ریلوے کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جب لالو جی مندر سے نکل رہے تھے تو بارش ہو رہی تھی۔ اگر اس وقت ان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار چھتری اٹھائے ہوئے تھے تو انہوں نے کیا جرم کردیا، جبکہ اسے اپنے ہتھیار کو بھی بھیگنے سے بچانا ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کو بتانا چاہئے کہ کس قانون میں ہیکہ ایک عام آدمی کو جسے ضمانت مل چکی ہے کو سیکورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ جہاں تک ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا تعلق ہے توبی جے پی لیڈر وں کو یہ نہیں دکھ رہا ہیکہ ماضی میں جو بھی مجرمانہ واقعات ہوئے ہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محض کچھ ہی گھنٹوں کے اندر تمام معاملوںکا خلاصہ کرنے اور مجرمین کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے قیام کے بعد بی جے پی کے لیڈر اب خواب میں بھی لالو جی سے خوفزدہ ہیں۔ ان کے تصورات کے برعکس لالو جی اور وزیر اعلیٰ نتیش جی کے ذریعہ اٹھائے گئے معنی خیز اقدام کی وجہ سے ملک کی بیشتر غیر بی جے پی پارٹیوںکے اتحاد سے بی جے پی لیڈروں کی نیندیں حرام ہیں۔ ان کے پاس عوام میں جانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ زبردستی مسئلے کی تلاش میں ریاست میں نفرت اور جنون پیدا کرنے کی ان کی کوششوں کو بہار کے لوگ مسلسل ناکام بنا رہے ہیں۔ اس سے مایوس ہو کر انہوں نے ایسے مسائل پر اپنی بھراس نکالنی شروع کر دی ہے جو حقیقی معنوں میں مسائل ہے ہی نہیں۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کی قیادت میں بہار ترقی میں اعلیٰ مقام پر پہنچنے اور نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے جیسی کامیابیوں نے ان کے ذہن کی کھجلی کو بڑھا دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا