جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

0
0

جموں،//جموں کے نگروٹہ کے پنجگرین علاقے میں منگل کی صبح ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ نگروٹہ کے پنجگرن علاقے میں منگل کی صبح بر آمد کی گئی مشتبہ شئی ایک آئی ای ڈی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس مشتبہ شئی کی جانچ کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک آئی ای ڈی تھی جس کو بعد میں کنٹرولڈ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا’۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا آئی ای ڈی کی موجودگی سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی جس کے نتیجے میں مختصر وقفے کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا