کورس کا مقصد طلباء میں روزگار کی صلاحیت اور کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانا ہے: کالج انتظامیہ
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ کالج برائے خواتین، پریڈ گراؤنڈ 2023-24کے تعلیمی سیشن سے ماس کمیونیکیشن اور میڈیا پروڈکشن میں میجرز کے ساتھ چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام پیش کرنے جا رہا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی سی ڈبلیو، پریڈ گراؤنڈ جموں ڈویژن کا واحد گورنمنٹ کالج ہے جو اس کورس میں میجرز پیش کرتا ہے۔ وہیںکالج کا ایم سی ایم پی سینٹر حب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت قائم کیا گیا ہے، جس میں جی سی ڈبلیو پریڈ گراؤنڈ ایم سی ایم پی میں ہنرریگولر کورسز شروع کرنے کے لیے حب کالج ہے۔کالج کی طرف سے اس کے لیے ایک جدید ترین انفراسٹرکچر کامیابی کے ساتھ قائم کیا گیا ہے، جس میں خواتین امیدواروں کے لیے کورس شروع کرنے کے لیے درکار تمام سہولیات موجود ہیں۔ وہیںاس کورس کا مقصد طلباء میں روزگار کی صلاحیت کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔