ٹونی نے بی جے پی کو ’ٹول پلازوں، پراپرٹی ٹیکس اور اسمارٹ میٹرز کی حکومت‘قرار دیا

0
0

صوبائی کمشنر کو سچیت گڑھ حلقہ کے مطالبات کو اجاگر کرنے کیلئے قرارداد پیش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کانگریس لیڈر اور سچیت گڑھ کی نمائندگی کرنے والے منتخب ڈی ڈی سی ممبر ترنجیت سنگھ ٹونی نے جموں خطہ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کرنے پر مرکز کی بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو ’ٹول پلازوں اور پراپرٹی ٹیکس کی حکومت‘ کا نام دیا ہے۔وہیں صوبائی کمشنر جموں کو مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کرنے کے بعد سچیت گڑھ کے ایک وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ترنجیت سنگھ ٹونی نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر عام آدمی پر حد سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کا الزام لگایا۔ٹونی نے جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس متعارف کرانے جیسی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ایسا تصور ہے جو پہلے ریاست میں کبھی نہیں سنا گیا تھا۔ انہوں نیکہاکہ ریاست کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کے بجائے، حکومت نے ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر سرور کے ٹول پلازہ کو ختم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا