شیو سینا منظم’جن چوپال‘ کا انعقاد کیا، درجنوں پارٹی میں شامل ہوئے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیو سینا جموں کشمیر یونٹ نے میرا جموں-کشمیر میرا اختیار مہم کو جاری رکھتے ہوئے ادھم پور کے وارڈ 7 میں جن چوپال کا انعقاد کیا تاکہ مقامی عوام کے مسائل سنے جائیں۔ اس موقع پر درجنوں وارڈ مکینوں نے پالیسیوں سے متاثر ہوئے اور شیو سینا میں شامل ہو گئے۔وہیںپروگرام میں شیوسینکوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے شیو بندھن کے ساتھ نئے آنے والوں کا خیرمقدم کیا۔ ساہنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا نے عوامی امنگوں کی تکمیل کو اپنا ہدف بناتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سمیت آئندہ تمام انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے۔ اس موقع پر موجود مقامی لوگوں نے پانی کی عدم فراہمی، بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور صحت کی بہتر سہولیات کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا